کراچی :سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی تینوں بچیاں بازیاب

Saudabad Police Station

Saudabad Police Station

کراچی (جیوڈیسک) اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس نے کراچی کے علاقے سعود آباد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی تین بچیوں کو بازیاب کرالیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے سعود آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی تین بچیوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں بچیوں کو ایک مکان سے بازیاب کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں بچیوں کو گارڈن ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے بیان قلمبند کئے جائینگے۔

بیانات قلمبند کرنے کے بعد ہی واقعے کی اصل صورتحال واضح ہوسکے گی ۔ اے وی سی سی ذرائع کے مطابق مبینہ اغوا کاروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔