نیو کراچی میں پیلا اسکول کے قریب بیکری پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی میں پیلا اسکول کے قریب بیکری پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق سینئرصحافی آفتاب عالم اور پیلااسکول فائرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ دونوں واقعات کے ملزمان کے حلیے بھی ایک جیسے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں واقعات میں نئی موٹرسائیکل استعمال کی گئی۔

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراداہلسنت والجماعت کےکارکن تھے۔