کراچی: سکول جانے کی عمر میں نوجوانوں نے لوٹ مار کیلئے اسلحہ اٹھا لیا

Suspects

Suspects

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سکول اور کالج جانے کی عمر میں نوجوانوں نے اسلحہ تھام کر سٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کردی ہیں۔ یہ کراچی کا علاقہ گلشن اقبال بلاک تھری ہے جہاں ایک گاڑی پر تین افراد سوار ہیں۔

گاڑی میں سوار تینوں افراد ایک دوست کا انتظار کر رہے ہیں کہ اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل پر دو کم عمر لڑکے اسلحہ تان کر شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں اور پھر قیمتی سامان سے محروم کرکے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو علاقہ مکین کم عمر لڑکوں پر پتھرائو کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کے بعد ڈاکو شہریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس نے لوٹ مار کرنے والے کم عمر لڑکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کے بعد ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔