کراچی: اسکول طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Gun Bullets

Gun Bullets

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اسکول طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گرو مندر کے قریب لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ لڑکے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی اور لڑکا نجی اسکول میں میٹرک کلاس کے طالبعلم تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ اسمبلی میں مصروف تھے۔ پولیس کو واقعہ کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کے دوخول ملے ہیں، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔