کراچی : سیکیورٹی اداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس، عزیر بلوچ کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا۔ جس میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھیوں استاد تاجو، غفار ذکری، شیراز ذکری، وصی لاکھو، عمر کچھی، شکیل بادشاہ خان، زاہد لاڈلہ، فیصل پٹھان، سردار آصف عرف مٹھل، گلا بو، اور ساجد گولی مار کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

جمیل چھانگا، سلیم چاکلیٹی، سعید کاجل، ملا سہیل، ملا نثار، آغا شوکت ایرانی، استاد تاجو، شیراز کامریڈ، سنی اور شکیل خان کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔

عزیر بلوچ کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔