کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر ہلاک، 6 افراد گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) لیاری چاکیوڑاہ میں پولیس مقابلے میں ایک ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ہلاک ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھا۔

مبینہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، 2 پستول اور 2 موٹرسائیکل برآمد ہوءیں۔ گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

شارع نورجہاں اور اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلوں کے بعد 2 زخمی ملزموں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ضلع ساؤتھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔