کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹریفک پولیس پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سینٹرل میں کارروائی کر کے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دو دہشتگردوں فہیم الحق اور عبید کو گرفتار کر لیا۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھگنوی سے ہے جبکہ انھوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر چھ حملوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ حملوں کے دوران چار اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی کے علاقے کورنگی سے شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو متعدد ڈکیتی اور اسڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ محمودآباد میں پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔