کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے آگراہ تاج میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیفنس فیز ڈو میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔