کراچی: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 سے زائد افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) رضویہ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ حسین، انوار حسین اور صدام قتل سمیت بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا گیا۔

کیماڑی ٹاؤن مبارک ولیچ سے کالعدم جماعت کے دو دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے را سے روابط کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ کورنگی کراسنگ میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان دھر لیئے۔

زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کا مقامی عہیدار بھی شامل ہے۔ لیاقت آباد سے بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مولث ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ بلدیہ ٹاون سیکٹر بارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ریاض جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔