آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ہزارہ محمڈن کی سیمی فائنل تک رسائی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ہزارہ محمڈن نے مد مقابل ینگ اتحاد بلدیہ کو 3-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ مستحکم کرلی۔

ہزارہ محمڈن کی جانب سے کھیل کے دوسرے ہاف کے 31 ویں اور 81 ویں منٹ میں مصباح الحسن نے 2 خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ نوید نے ایک گول اسکور کیا ۔ینگ اتحاد کے نور محمد نے یکے بعد دیگرے 2 گول اسکور کئے ۔کھیلے میچ میں ریفریز کے فرائض بشیر بلوچ ،نذر اور شاہنواز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔