تیسرا ارسلان اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیو شائننگ اسٹار کے ہاتھوں رائزنگ اسٹار کو عبرتناک شکست

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) تیسرا ارسلان اقبال یادگاری کرکٹ ٹورنامنٹ نیو شائننگ اسٹار اور رائزنگ اسٹار کے مابین پنجاب کرکٹ گراونڈ شاہ فیصل میں کھیلا گیا نیو شائننگ اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز 141رنز بنائے نیو شائننگ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی جس میں شاکر،شاہ رخ،اور وکیل نے بالترتیب 40۔30اور 30رنز بنائے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں رائزنگ اسٹار نے بلے بازی کا آغاز کیا مگر نیو شائننگ اسٹار کے بالروں کی نپی تلی بالنگ کے باعث رائزنگ اسٹار18.4اوورز میں 120رنز پہ ڈھیر ہوگئی اسطرح شائننگ اسٹار نے یہ میچ 21رنز سے باآسانی جیت لیافاتح ٹیم کی طرف سے وقاص،عدنان،اور حامد نے بالترتیب 2.3.5وکٹیں لی وقاص کو ان کی عمدہ پرفارمنس کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔