کراچی: شاہ فیصل میں دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شاہ فیصل کالونی میں 2 مسلح گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا نام گلفام ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھینس کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریتی چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزموں کے قبضے سے 16 ڈمپر اور تین شاول برآمد کر لیے گئے۔