کراچی: شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ لڑکیوں سمیت پندرہ افراد گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر لڑکیوں سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی کلفٹن امجد حیات کے مطابق کارروائی کے دوران شیشہ کیفے سیل اور متعدد شیشے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ شیشے کیفے پر چھاپے کے دوران مالک اور منیجر فرار ہو گئے۔ شیشہ کیفے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔