کراچی: شعیب شیخ کو سات گھنٹے تفتیش کے بعد گھر جانے کی اجازت

Shoaib Sheikh

Shoaib Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ کو سات گھنٹے تفتیش کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کو صبح ساڑھے 11 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شعیب شیخ نے تفتیش کیلئے یقین دہانی کرائی ہے اور جو تفصیلات ان سے مانگی گئی ہیں وہ کل ان سے آگاہ کریں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ شعیب شیخ نے چند افراد کے نام بتائیں ہیں ان سے بھی تفتیش ہو گی۔