آل کراچی عمر خطاب محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی اجاز ت سے پہلا آل کراچی عمر خطاب محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ مورخہ 18مارچ تا 20مارچ 2016ء تک غازی شوٹنگ بال کلب پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں کھیلا جائیگا ۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیمیں ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری عارف محمود ایڈوکیٹ سے 15 مارچ تک رابطہ کریں ۔کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل کو ٹورنامنٹ کا کوارڈینٹر جبکہ انفارمیشن آفیسر بلدیہ کورنگی محمد ارشد کو ٹورنامنٹ کا رابطہ آفیسر مقررہ کیا ہے ۔