شہدائے پولیس کی یاد میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر ا میر احمد شیخ

Karachi Shooting Ball

Karachi Shooting Ball

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر ا میر احمد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کراچی میں شہدائے پولیس شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جائے گا ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے انھوں نے صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کو ہدایت جاری کیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے سرگرداں شخصیات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں امن کے حوالے سے شہداء پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے اپنا آج بہتر مستقبل اور عوام کو امن و سکون دینے کے لئے قربان کردیا شہدائوں کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ۔

،اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا کہ ٹریفک پولیس میں شوٹنگ بال ٹیم کی بحالی اورٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹریفک رول سے عوامی آگاہی کے لئے سائیکل ریس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس سے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گااس موقع پر کھیلوں میں خدمات انجام دینے پر اسپورٹس افیسر پاک پی ڈبلیوڈی سید فیاض حیدر ، انفارمیشن افیسر بلدیہ کورنگی محمد ارشد ، سینئر فوٹو گرافر بلدیہ کورنگی سید سجاد احمد کو حسن کارکردگی ایوارڈ ز دیئے گئے جبکہ عظمت اللہ خان، ابصار احمد، زولفقار خان کھیلوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے بیگم اسماء محمد علی شاہ نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو یادگار شیلڈ پیش کی اس موقع پر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے اعلانات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اسپورٹس ڈاکٹر محمد علی شاہ کی اہلیہ بیگم اسماء محمد علی شاہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل(ر) احتشام، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان، سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل، انیس الرحمان، محمد منشاہ، اعجاز احمد، قمرالسلام پیارے، محمد اسماعیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔