کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا روبینہ آصف کو ایڈیشنل کمشنر کراچی تعیناتی پر مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپوٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سیکریٹری محمد اجمل ،میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد ،اعجا احمد اور دیگر شوٹنگ بال کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے سنیئر، تجربہ کار آفیسر اور کھیلوں کی ترقی اور سرپرستی میں پیش پیش رہنے والی شخصیت روبینہ آصف کو ایڈیشنل کمشنر کراچی تعیناتی پر مبارکباد پیش کیا ہے۔

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ روبینہ آصف شہر قائد میں کھیلوں کی ترقی اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر کراچی کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روبینہ آصف تجربہ کار آفسر کے ساتھ ایک شفیق انسان ہیں اللہ تعالیٰ روبینہ آصف کو نئے منصب میں بھی کامیابی و کامرانیاں عطاء فرمائے۔