کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے یکم اکتوبر سے 30 دسمبر تک شوٹنگ بال کے پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے جوکے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے منعقد ہونگے، جس کی تفصیلات مندرجہ زیل ہیں، 16 اکتوبر یوم شہادت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جے پی ڈی شوٹنگ بال گراونڈ پر منعقد ہوگا آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمنان بلوچ ہونگے، 30 اکتوبر تا 2 نومبر ڈپٹی کمشنر کورنگی انٹر ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپین شپ زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کورنگی غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر منعقد ہوگی آرگنائزنگ سیکریٹری ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد حسنین ہونگے، ڈی ایم سی کورنگی کے زیرنگرانی 5 نومبر تا 8 نومبر بلدیہ کورنگی شوٹنگ بال چیمپین شپ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال گراونڈ کورنگی پر منعقد ہوگی آرگنائزنگ سیکریٹری طالب حسین ہونگے، 9 نومبر علامہ اقبال ڈے شوٹنگ بال ایوارڈکی تقریب بمقام کراچی جیم خانہ میں منعقد ہوگی۔

علامہ اقبال ڈے ایوارڈ کی لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے اراکین انیس الرحمان، قمرالاسلام پیارے اور ہدایت اللہ لاشاری ہونگے، ایوارڈز آئی یوخان، استاد یوسف میمن، سید شہباز علی شاہ اور جمیل قریشی شہید کے نام سے منسوب ہونگے، یکم دسمبر تا پانچ دسمبر کراچی کی ٹیم کا دورہ حیدرآباد ، میرپورخاص اور ٹھٹہ، جہاں نمائشی میچز کھیلے جائینگے، کراچی کی ٹیم کی سلیکشن کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رانا ممتاز ، عبدالحق، جاوید کیانی اور شمیم قریشی پر مشتمل ہوگی، ٹرائلز کا اعلان عیدالعضحی کے بعد کیا جاے گا، 23 دسمبر تا 25 دسمبر قائدآعظم ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کیری پیکر شوٹنگ بال گراونڈ پر منعقد ہو گا آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اجمل ہونگے، 27 دسمبر تا 30 دسمبر آل سندھ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال گراونڈ کورنگی پر منعقد ہو گا آرگنائزنگ سیکریٹری ایم شمیم قریشی اور محمد عارف ہونگے۔