کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے قائداعظم کے یوم پیدائش اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر نمائشی میچ کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یوم شہادت پر یادگاری میچز کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق 25دسمبر کو قائداعظم کپ نمائشی شوٹنگ بال میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پرمنعقد ہوگی بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے اور 27 دسمبر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کپ یادگاری شوٹنگ بال میچ پاکستان اسٹیل ٹائون شوٹنگ بال کورٹ پر منعقد کیا جائیگابلدیہ ملیر کے چیئر مین جان محمد بلوچ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔

نمائشی اور یادگاری میچز کے حوالے سے حاجی غلام محمد کی صدارت میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میچز کے لئے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کو چیف آرگنائزر جبکہ سلیکشن کمیٹی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اجمل کی قیادت میں بنائی گئی۔

جس کے اراکین میں فاروق اعوان ،عارف ایڈوکیٹ ،شامل ہیں جبکہ اعجاز احمد کو کوارڈینٹر نامز کیا گیا ہے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر