شعیب احمد صدیقی اور اقبال محمود کو کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور سابق آئی جی پولیس اقبال محمود کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی ہے دونوں افسران کی ملک کی خدمت کے ساتھ کھیلوں میں بھی لازوال خدمات ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن دونوں افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیگی مبارکباد دینے والوں میں صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان سرپرست جاوید کیانی سینئر نائب صدر شاجہان خان نائب صدر فارق اعوان سیکریٹری محمد اجمل میڈیا کواڈینیٹر محمد ارشد، اعجاز احمد ، آزاد کیانی، مختار علی اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔