کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کے بیان کا خیرمقدم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان، جنرل سیکریٹری محمد اجمل، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،خازن اعجاز قریشی نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں اسپورٹس شعبہ کی بحالی خصوصاً سندھ کاروائتی کھیل شوٹنگ بال کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور سرپرستی کے حوالے سے اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس کی کاوشوں سے نہ صرف کے ڈی اے بلکہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کے ڈی اے میں اسپورٹس سرگرمیوں کو فعال بنانے کے ھوالے سے کاوشوں پر کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری کردہ ۔محمد ارشد
سیکریٹری اطلاعات،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن