کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور دیگر کا سعید خاور کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری محمد اجمل ،خازن اعجاز احمد قریشی ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے معروف صحافی روزنامہ نوائے وقت کراچی کے ریزڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعید خاور سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔