کراچی سمیت سندھ بھر میں شب برأت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے شب برأت کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے شب برأت کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آتش بازی کرنے اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ ہر قسم کے کھلونا بم کا استعمال کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کمشنرکراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔