سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چمپئن شپ نیاز کلب کے نام

SINDH SPORTS BOARD

SINDH SPORTS BOARD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام SRTC گراونڈ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چیمپین شپ کھیلی گئی چیمپین شپ کا فائنل بخاری شوٹنگ بال کلب وحدت کالونی اور نیاز شوٹنگ بال کلب حسین آباد کے درمیان کھیلا گیا فائنل نیاز کلب نے 2-0 سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-14 اور 16-8 رہا نیاز کلب کی جانب سے عاصم پٹھان، عبداللہ سنی اور شازم خان نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی جبکہ بخاری کلب کی جانب سے مختیار تھبو ، غلام علی اور محبوب میمن نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلا کیا شازم خان کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایواڈ دیا گیا ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی نیاز کلب کے کپتان عاصم پٹھان نے اور رنر ٹرافی بخاری کلب کے کپتان غلام علی نے حاصل کی فائنل میچ کے مہمان خصوصی آغا سہیل احمد سیکریٹری لینڈ کمیشن حکومت سندھ تھے اس موقع پر ڈپٹی ڑائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ مخدوم ارشاد سرپرست سندھ شوٹنگ بال عبدالشکور سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ڈاکٹر قیصر علی جتوئی، محمد اسماعیل کھوسو نامور نیشنل کھلاڑی شوٹنگ بال عبدالصبور پٹھان، گل محمد سہتو اور ڈاکٹر علی نواز لغاری بھی موجود تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے مہمان خصوصی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سہیل احمد نے سندھ کے روائتی کھیل شوٹنگ بال کو صوبہ میں فروغ دینے پر سندھ اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں سے کہا کے وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا کریں کیوں کے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے اپنے خطاب میں سیکریٹری اسپورٹس ،ڈائریکٹر اسپورٹس اور ڈپٹی ڈائیریکٹر اسپورٹس حیدرآباد مخدوم ارشاد کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے صوبہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے جس سے شوٹنگ بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ۔