کراچی کھیلوں کی خبریں 31/10/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج)یکم نومبر بروز اتوار شام 4-30 بجے کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ہونگے جو اپنے دست مبارک سے ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے تقریب تقسیم انعامات کی صدارت صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو بروز پیر دو نومبر کو صبح 10-00 بجے کمشنر کراچی کے کانفرنس ہال میں استقبالیہ دینگے اس موقع پر اسماء محمد علی شاہ کو شہر قائد میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے نمایاں خدمات پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو کھیلوں میں بے مثال خدمات پر ڈاکٹر محمد علی شاہ ایورڈ پیش کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں دو کواٹر فائنل میچوں کا فیصلہ ہو گیا ، واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی اور شہباز شوٹنگ بال کلب شیرشاہ نے اپنے کواٹر فائنل میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے پہلے کواٹر فائنل میں واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی نے ہریانہ شوٹنگ بال کلب اورنگی ٹاون کو باآسانی0-2 سے شکست دیدی واحد کلب کی جانب سے رضوان احمد، عبدالرشید، محمد اسماعیل اور شمیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا دوسرا کواٹر فائنل میچ شہباز شوٹنگ بال کلب شیرشاہ اور یونیٹی شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا اس میچ کو شہباز کلب نے 0-2 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی شہباز کلب کی جانب سے ظہور احمد اور یار محمد نے عمدہ کھیل پیش کیاان میچز کو قمرالسلام پیارے، محمد ریاض، محمد حسنین اور محمد عارف نے سپروائز کیا۔