کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جیکب آباد، دادو اور بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدر آباد، لاڑکانہ اور میر پورخاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔