کراچی : سائٹ میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت کے پیش نظر رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے۔

سائٹ میں پلاسٹک کے کارخانے میں لگی آگ تیزی سے پھیل گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈر پہنچے، اس کی شدت دیکھتے ہوئے تین گاڑیاں طلب کیں مگر آگ نے پوری عمارت کو اپنی میں لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث شہر کی مزید فائر ٹینڈر کی گاڑیاں منگوانا پڑیں۔

فائر حکام کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے،، تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،، صورتحال کے پیش نظر،، رینجرز اہلکار بھی آگ کے مقام پر پہنچ گئے۔

پلاسٹک فیکٹری کے قریب گارمنٹس اور کیمیکل کی فیکٹریاں بھی ہیں،، جس کے باعث فائرحکام اس بات کی کوشش میں مصروف ہیں کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔