آل کراچی شہید انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی فتح

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے معروف ٹیم اعظم اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مظبوط حریف باران محمڈن کو 2-0سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں اعظم اسپورٹس کو ارسلان کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بھی اعظم اسپورٹس نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے اسٹار فارورڈ سلیم اللہ نے کھیل کیاخری لمحات میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین جلال مراد فٹ بال کلب وسشدل بلوچ کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر اللہ داد محمڈن کے کوچ محمد علی ،احمد بلوچ ،اجمل خٹک ،طارق خان و دیگر موجود تھے مہمان خصوصی نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد پیش کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمود لاسی ،اشرف خان اور ممتاز شاہ نے انجام دیئے میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹرشیر افضل تھے ۔