پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اے ون اسٹار ،ینگ گرین ،ہزارہ محمڈن ،گلشن اسپورٹس کی کامیابی

All Karachi S Nawab Shah Football Tournament

All Karachi S Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں اے ون اسٹار نے مد مقابل بلدیہ سینٹر کو 1-0سے شکست دیدی ،اے ون اسٹار کی جانب سے علی بہار نے کھیل کے دوسرے ہاف میں خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایان کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں ینگ گرین نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف الشہزاد جام کنڈہ کو 1-0سے مات دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے فہیم نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی و تاجر رہنماء نعمان قریشی اور عبدالحمید کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چیئر مین اُسامہ اسپورٹس حاجی محمد الیاس اعوان ،سیکریٹری سندھ ریفریری ایسوسی ایشن سعید خان ،صدر اُسامہ اسپورٹس اسلم بنگش ،ریاض اختر مائیکل ،سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر ،سیف اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ہزارہ محمڈن نے لکی مین لانڈھی کو 4-2سے ڈھیر کردیا اور چورتھے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے باآسانی بشیر الیون کو 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے آفتاب اور دلبر شاہ نے 2،2گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ،پرویز خان ،میر افضل اور محبوب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محسن بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔