کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب پولیس چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

Karachi Fring

Karachi Fring

کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چوکی پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔