بین المدارس مقابلہ حسن قراۃ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

Karachi

Karachi

کراچی : معروف علمی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو ایک اور اعزاز حاصل جامعہ دارالخیرکے زیر اہتمام بین المدارس مقابلہ حسن قراۃ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طالب علم زین العابدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اس سے قبل شپ اونر کالج میں منعقدہ تقریری مقابلے میں جامعہ بنوریہ شعبہ اسکول کی طالبات نے نمایا پوزیشنیں حاصل کیں، مجلس ختم نبوت کے تحت منعقدہ بین المدارس تقریری مقابلے میں جامعہ بنوریہ کا طالب ساجد اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور عربی تقریری مقابلے میں جامعہ بنوریہ کے طالب علم سیف الدین الجزائری نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔

اب گزشتہ شب دارالخیر میں منعقدہ بین المدارس مقابلہ حسن قراۃ میں بھی پہلی پوزیشن کا اعزاز جامعہ بنوریہ عالمیہ کو حاصل ہوا اور جامعہ کے طالب علم زین العابدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے پوزیشنیں حاصل کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی انعامات کا اعلان کیاہے۔