کراچی : اسٹیل ٹاؤن سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں لاشوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور انہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشیں ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہیں جن کی ابتدائی طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے ریسکیو عملے کو طلب کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔