کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی، ہندرڈ انڈیکس میں دو سو اڑتالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی چھائی رہی۔ سیمنٹ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں کچھ سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چونتیس ہزار دو سو اٹھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔