کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس کی گشتی ٹیم وہاں پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دونوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔