کراچی :سپر ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپر ہائی پر ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر بحریہ ٹائون کے قریب ٹریلر اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں کو بقائی اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔