کراچی: سرجانی تا نمائش گرین لائن بس سروس کیلئے اقدامات شروع

Green Line Bus Service

Green Line Bus Service

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک گرین لائن بس سروس کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے نارتھ ناظم آبادمیں گرین بیلٹ پرقائم ریستوران 5 اکتوبر تک ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق گرین بیلٹ پرقائم ریستوران کی جگہ پرگرین لائن بس سروس کاانٹرچینج قائم کیا جائے گا،گرین لائن بس سروس کے لیے وفاقی حکومت رقم فراہم کرے گی۔