کراچی : سرجانی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 25 اپریل کو سرجانی ٹاون سیکٹر 36 میں ڈکیتی کے دوران سعیدہ نامی خاتون کو قتل جبکہ عالیہ نامی بیٹی کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔