کراچی: 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور فطرہ کی پرچیاں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیاری چاکیواڑہ میں کارروائی کرکے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشتگرد عبد الرحمان اور مہراب خان کا تعلق گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 1 کلانشکوف، 2 دستی بم اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔

گرفتار دہشتگرد 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے متعدد شہریوں کو اغواء کے بعد قتل بھی کیا۔ دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں محمد الیاس اور محمد یاسر بھی شامل ہیں۔

ملزمان علاقے میں فطرہ کے نام پر بھتہ وصول کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے فطرہ کی پرچیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایسے ملزمان اور دیگر شرپسند عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کو دی جائے۔