پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ :سرحد اسپورٹس نے سیمی فائنل میں قدم جما لئے

All Karachi S Nawab Shah Football Tournamnet

All Karachi S Nawab Shah Football Tournamnet

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری “پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “کے کوارٹر فائنل معرکہ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سرحد اسپورٹس لانڈھی نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد غریب نواز ایف سی ڈالمیا کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل میں قدم جمالیئے ۔وقت مقررہ پر مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔

سرحد اسپورٹس کی جانب سے رضوان جبکہ غریب نواز کے سعید نے گول اسکور کئے ۔سرحد اسپورٹس کی شاندار کامیابی اور سیمی فائنل تک رسائی پر کلب کے صدر اسماعیل خان نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتو حات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر