پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان اسامہ اسپورٹس نے گلشن ملت کورنگی کو شکست دیدی

All Karachi Syed Nawab Shah Football Tournament

All Karachi Syed Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں میزبان کلب اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل گلشن ملت کورنگی کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ۔دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔کھیل کے پہلے ہاف میں اُسامہ اسپورٹس کو جنید مرشد کے گول کی بدولت ایک گول کی سبقت حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں گلشن ملت کورنگی کی جانب سے محمد فاروق نے خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا پنالٹی ککس میں میزبان اُسامہ اسپورٹس نے مہمان ٹیم گلشن ملت کورنگی کو 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان ،سابق کونسلر ڈاکٹر امیر نواز ،سماجی و تاجر رہنماء عبدالجبار راہی ،اسلم بنگش ،پرویز قاسو ،سیف اللہ خان ،ماسٹر ریاست علی آف نواب شاہ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل و دیگر موجود تھے۔

مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کی آمد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان اور دیگر آراکین نے پرتباک استقبال کیا اس موقع پر شائقین فٹ بال سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کی سطح پر شاہ فیصل کالونی میں شاندار فٹ بال ایوینٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ معاشرے کے سدھار کا بہترین ذریعہ ہے ۔ٹورنامنٹ میں اس سے قبل گلشن اسپورٹس اور شہزاد محمڈن کے مابین میچ کھیلا جانا تھا مگر وقت مقررہ پر گلشن اسپورٹس کے گرائونڈ پر نہ آنے کی وجہ سے شہزاد محمڈن کو واک اوور کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،شوکت حسین اور میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔