پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

 Football tournament

Football tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی پنجاب گرائونڈ میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج اہم معرکہ لیاری کے معروف ٹیم با بل اسپورٹس لیاری اور بلوچ یوتھ ملیر کے مابین کھیلا جائیگا۔

میچ کے مہمان خصوصی شہر قائد کے معروف اسپورٹس آرگنائزر و نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ہونگی ۔اس موقع پر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گے۔