کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کا دفتر مسمار، 25 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے حساس ادارے کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا۔

کالعدم تحریک طالبان کا دفتر مسمار کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کر کے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ملزموں کے قبضے سے جہادی لیٹریچر، لیپ ٹاپ اور یو ایس بی بھی برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسمار کیا گیا دفتر عابد چھوٹو اور کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کے زیر استعمال تھا۔