کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے چھ دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی سول لائن نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان خان زمان گروپ اور کالعدم لشکر جھگنوی آصف چھوٹو گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردمحمد نیاز عرف سرور ، حبیب الرحمان عارفی ، حافظ منیر احمد ، تبسم الرحمان ، اعجاز حسین اور عمرفاروق کے قبضے سے 2 دستی بم، 2 رائفل ، 6 پستول اور متعدد گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

گرفتار ملزمان متعدد علاقوں میں لوٹ مار اور بھتہ خوری کی ورداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔