کراچی: 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 2 ہزار گولیاں برآمد

Bullets

Bullets

کراچی (جیوڈیسک) خواجہ اجمیر نگری بابا موڑ کے قریب انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے گولیاں منتقل کرنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ 2 عرب مہر کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر عمران اور عمیر اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ ایس ایچ جی کی گولیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

ایس ایس پی عرب مہر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 4 ملزمان 8 ہزار گولیاں لیکر فرار ہوئے ہیں، گرفتار دونوں ملزمان 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔