کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے مزید 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا

Target Killing

Target Killing

کراچی (جیوڈیسک) ٹیپو سلطان رود پر ٹارگٹ کلرز نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

کراچی میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی شناخت دانش اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم اب تک شہر میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکا۔