کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشتگرد نور اللہ کو 17 سال قید کی سزا

Noor Allah Terrest

Noor Allah Terrest

کراچی (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نور اللہ کو سترہ سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشتگرد نور اللہ کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو سترہ سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم کو سزا پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت سنائی گئی۔

یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں نور اللہ بھی شامل تھا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق دہشت گردوں نے نیو کراچی میں دو اور گلشن معمار میں ایک امام بارگاہ کی ریکی کر کے رکشے یا موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

گرفتار دہشت گرد تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔