کراچی: دہشتگردوں کا موبائل پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر رحیم گوٹھ میں دہشت گردوں نے موبائل پر حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے انتہا پسند یوم دفاع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے ۔پولیس کے مطابق منگھوپیر رحیم گوٹھ کچراکنڈی کے قریب دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار عمران اور حیدر زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 آوان بم، 2 پسٹل اورایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی، کامیاب کارروائی کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔