کراچی : لانڈھی کی ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

Textile Mills Fire

Textile Mills Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی کی ٹیکسٹائل ملز میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا، خستہ حال دیواریں گرنے لگیں۔ تیسرے درجے کی آگ کے سامنے فائربریگیڈ حکام بے بس ہو گئے، سولہ گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بھی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں واقع ٹیکسٹائل ملز میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ نے ہر چیز جلا کر بھسم کر دی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ملحقہ علاقے پر دھویں کے بادل چھاگئے ، آگ نے ملز میں موجود قیمتی مشینری اور کروڑوں روپے کا کپڑا جلا کر راکھ کر دیا۔

خوفناک آگ کے سامنے فائر بریگیڈ بے بس نظرآیا، عمارت مکمل تباہ ہو گئی، قیمتی کپڑا بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ کئی گھنٹے تک جلنے کے باعث عمارت کی دیواریں خستہ حال ہو کر گرنے لگیں۔