کراچی: ریتی بجری کی چوری روکنے میں رینجرز کی مدد مانگ لی گئی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں ریتی بجری کی چوری رکوانے کے لیے رینجرز سے مدد مانگ لی ہے۔

وزیر معدنیات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ملیر کی حدود سے ریتی بجری چوری کر کے کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے توسط سے رینجرز کو خط لکھا ہے کہ ضلع ملیر کی حدود سے بڑے پیمانے پر منظم طریقے سے ریتی بجری نکالی جا رہی ہے۔

ریتی بجری کی چوری روکنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی سے بھی بات کی ہے۔ منظم طریقے سے ریتی بجری چوری کا کاروبار کیا جارہا ہے، محکمہ معدنیات اس سے پہلے بھی محکمہ داخلہ کو خط لکھ چکا ہے، جبکہ ریتی بجری اٹھانے پر دفعہ 144 کے تحت پہلے سے پابندی عائد ہے۔