کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں درجہ حررات کم سے کم 27 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 تک جا سکتا ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گا۔

صرف یہی نہیں بلکہ کچھ مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔